Thursday, December 19, 2024

شاعری

 کہو تو لوٹ جاتے ہیں!

ابھی تو بات لمحوں تک ہے، سالوں تک نہیں آئی

ابھی مسکانوں کی نوبت بھی، نالوں تک نہیں آئی

ابھی تو کوئی مجبوری، خیالوں تک نہیں آئی

ابھی تو گرد پیروں تک ہے، بالوں تک نہیں آئی

کہو تو لوٹ جاتے ہیں


چلو اک فیصلہ کرنے، شجر کی اور جاتے ہیں

ابھی کاجل کی ڈوری۔ سرخ گالوں تک نہیں آئی

زباں دانتوں تلک ہے، زہر پیالوں تک نہیں آئی

ابھی تو مشک کستوری غزالوں تک نہیں آئی

ابھی روداد بے عنواں 

ہمارے درمیاں ہے دنیا والوں تک نہیں آئی

کہو تو لوٹ جاتے ہیں


ابھی نزدیک ہیں گھر اور منزل دور ہے اپنی

مبادا نار ہو جائے یہ ہستی نور ہے اپنی

کہو تو لوٹ جاتے ہیں 


یہ رستہ پیار کا رستہ رسن کا دار کا رستہ

بہت دشوار ہے جاناں۔ ۔ ۔ ۔


کہ اس رستے کا ہر ذرہ بھی اک کہسار ہے جاناں

کہو تو لوٹ جاتے ہیں 


میرے بارے نہ کچھ سوچو مجھے طے کرنا آتا ہے

رسن کا، دار کا رستہ

یہ آسیبوں بھرا رستہ، یہ اندھی غار کا رستہ


تمہارا نرم و نازک ہاتھ ہوگر میرے ہاتھوں میں

تو میں سمجھوں کہ جیسے دو جہاں ہیں میری مٹھی میں

تمہارا قرب ہو تو، مشکلیں کافور ہو جائیں

یہ اندھے اور کالے راستے پر نور ہو جائیں


تمہارے گیسووں کی چھاوں مل جائے

تو سورج سے الجھنا بات ہی کیا ہے

اٹھا لو اپنا سایہ تو، میری اوقات ہی کیا ہے؟

میرے بارے نہ کچھ سوچو، تم اپنی بات بتلاو

کہو !

تو چلتے رہتے ہیں


کہو !!

تو لوٹ جاتے ہیں !!💔🥀💯❤️‍🩹❤️‍🔥

...

..

.


Tuesday, December 10, 2024

Bayo Gass

Bayo Gass


03066475072


الحمدللہ پورے پاکستان🇵🇰پر سب سے زیادہ کامیابی کے ساتھ بائیو گیس پلانٹ🔥تعمیر  کرنے والے ہوٹل بیکری مدرسہ فیکٹری اور ڈیری فارم کی ضرورت کے لیے کمرشل گوبر گیس پلانٹ لگوانے کے لیے واٹس ایپ پر کلک کریں ۔

بایوگیس، قدرتی طور پر پیدا ہونے والی گیس جو انیروبک بیکٹیریا کے ذریعے نامیاتی مادے کے ٹوٹنے سے پیدا ہوتی ہے اور توانائی کی پیداوار میں استعمال ہوتی ہے۔  بایوگیس قدرتی گیس سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ یہ ایک قابل تجدید توانائی کا ذریعہ ہے جو جغرافیائی عمل سے پیدا ہونے والے فوسل فیول کی بجائے اینیروبک ہاضمے کے ذریعے حیاتیاتی طور پر پیدا ہوتا ہے۔  بایوگیس بنیادی طور پر میتھین گیس، کاربن ڈائی آکسائیڈ، اور نائٹروجن، ہائیڈروجن اور کاربن مونو آکسائیڈ کی ٹریس مقدار پر مشتمل ہوتی ہے۔  یہ قدرتی طور پر کھاد کے ڈھیروں میں، دلدل گیس کے طور پر، اور مویشیوں اور دیگر افواہوں میں آنتوں کے ابال کے نتیجے میں ہوتا ہے۔  بایوگیس پودوں یا جانوروں کے فضلے سے یا لینڈ فلز سے جمع کی جانے والی اینیروبک ڈائجسٹر میں بھی تیار کی جا سکتی ہے۔  اسے گرمی پیدا کرنے کے لیے جلایا جاتا ہے یا بجلی پیدا کرنے کے لیے دہن انجنوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

کیمیکل کھادوں بیماریوں اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا پائے ۔بائیوگیس پر کھاناپکاناچارکول یا لکڑی پرکھاناپکانےسے کہیں زیادہ تیز اور آسان ہے۔بائیوگیس سلیری جوبائیوگیس سسٹم سےنکلتی ہےوہ غذائی اجزاء سےمالامال ہوتی ہے اور پودوں اور سبزیوں پر براہ راست لگائی جاسکتی ہےتاکہ ان کی نشوونمامیں مددملے۔بائیوگیس سلیری کیمیکل کھادکی جگہ لےلیتاہے۔اس سےپیسہ بچتاہےاورماحول کےلئےبہترہے۔

Monday, April 29, 2024

پاکستان میں رہتے ہوءے ٹک ٹوک ایڈی انٹرنیشنل بنانے کا طریقہ ؟

 پاکستان میں رہتے ہوئے ٹک ٹوک ایڈی انٹرنیشنل بنانے کے لئے درج ذیل اقدامات کریں:


1. **آن لائن حضور**: ٹک ٹوک پر ایک انٹرنیشنل ایڈی بنانے کے لئے، آپ کو ویب سائٹ پر حاضر ہونا ہوگا اور اپنی پروفائل کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا ہوگا۔


2. **مواد کی مختاری**: انٹرنیشنل ایڈی بنانے کے لئے، آپ کو مواد کی خصوصیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے ویڈیوز کی تخلیق کرنی ہوگی۔ اس میں مختلف زبانوں، کلچرز، اور موضوعات کی تبادلہے شامل ہو سکتے ہیں۔


3. **بین الاقوامی مراسلہ**: بین الاقوامی مراسلہ بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ آپ کو دنیا بھر سے لوگوں سے رابطہ قائم کرنا ہوگا اور ان کے ساتھ مختلف موضوعات پر بات چیت کرنی ہوگی۔


4. **موثر ہیش ٹیگز استعمال کریں**: اپنے ویڈیوز کو موثر طریقے سے پہنچانے کے لئے، موضوعات سے متعلق موثر ہیش ٹیگز استعمال کریں۔ اس سے زیادہ لوگ آپ کے ویڈیوز کو دیکھیں گے۔


5. **تعاون**: بین الاقوامی ایڈی بنانے کے لئے دوسرے ٹک ٹوک کیلئے کام کرنے والے لوگوں کے ساتھ تعاون کریں۔ ان کے ساتھ کالابوریٹ کرتے ہوئے آپ کا انٹرنیشنل ایڈی بھی بہتر ہو سکتا ہے۔


یہ تمام اقدام آپ کو ٹک ٹوک پر ایک انٹرنیشنل ایڈی بنانے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

Friday, April 5, 2024

*انگور کے 11 طبی فوائد* انگور کو اگر انسانیت کے لیے قدرت کا انعام کہا جائے تو غلط نہ ہو گا، کیوں کہ یہ پھل غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے اور مختلف طبی خصوصیات بھی رکھتا ہے۔انگور کو اس کے خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے ہر عمر کے افراد کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔ اس پھل کا تعلق بیریز کے خاندان سے ہے اور یہ سرخ، سبز، جامنی، اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے۔انگور میں بہت سے نیوٹرنٹس پائے جاتے ہیں، تقریباً ایک کپ انگور سے ایک سو چار کیلوریز، ستائیس گرام کاربو ہائڈریٹس، ایک گرام پروٹین، تقریباً آدھا گرام فیٹ، ڈیڑھ گرام فائبر، کاپر، وٹامن کے، تھایامین، وٹامن بی2، وٹامن بی6، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سئ، اور وٹامن ای حاصل کیا جا سکتا ہے۔یہ پھل صرف گرمی کے موسم میں دستیاب ہوتا ہے اس لیے اس سے کشمش تیار کی جاتی ہے جسے سارا سال استعمال کیا جاتا ہے۔ انگور کی طرح کشمش بھی غذائی اجزاء سے مال مال ہوتی ہے۔ *انگور کے فوائد* انگور کے باقاعدہ استعمال سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ * *اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ* انگور بھی سیب کی طرح اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس پھل میں کیروٹین اور پولی فینولز جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ کچھ طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ کینسر کا خطرہ بھی کم کرتے ہیں۔انگور کو ہر روز استعمال کرنے سے جسم میں گردش کرنے والے مضر صحت اثرات اکھٹے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے خون کی شریانوں کی صحت میں بہتری آتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے۔ * *کولیسٹرول لیول میں کمی* اس پھل میں پائے جانے کمپاؤنڈز ہائی کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور جسم میں کولیسٹرول جذب ہونے کی شرح کو بڑھاتے ہیں۔ایک طبی تحقیق کے مطابق جن لوگوں کو کولیسٹرول کے ہائی لیول کا سامنا تھا، ان کو آٹھ ہفتے تک ہر روز تین کپ سرخ انگور استعمال کروائے گئے، اس استعمال سے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی واقع ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ انگور میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس بھی کولیسٹرول کی سطح نارمل رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ * *کینسر کے خطرات میں کمی* انگور میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کے خطرات میں کمی باعث بنتے ہیں۔ اس پھل میں پایا جانے والا ریسویرا ٹرول نامی اینٹی آکسیڈنٹ سوزش کو کم کرتا ہے اور جسم میں کینسر سیلز کی افزائش کو روکتا ہے۔اس کے علاوہ انگور میں اور بھی اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو کینسر سے لڑنے کی خصوصیات رکھتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق ایسے لوگ جنہوں نے دو ہفتوں تک ہر روز ایک سو پچاس گرام سے لے کر چار سو گرام تک انگور استعمال کیا، ان میں بڑی آنت کے کینسر کے خطرات میں واضح کمی ہوئی۔ * *جلد کے مسائل میں کمی* انگور میں موجود غذائی اجزاء عمر بڑھنے کی وجہ سے جِلد کے لاحق ہونے والے مسائل کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ طبی تحقیقات کے مطابق انگور میں پایا جانے والا ریسویرا ٹرول جِلد پر بننے والے کیل مہاسوں کی وجہ بننے والے بیکٹیریا کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ * *ہڈیوں کی صحت میں بہتری* انگور کو ہڈیوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے میگنیشیم، کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن کے، اور فاسفورس ہڈیوں کی مضبوط بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ پھل ہڈیوں کو بھربھرا اور کمزور نہیں ہونے دیتا۔ * *آنکھوں کے لیے مفید* اس پھل میں پائے جانے والے پلانٹ کمپاؤنڈز آنکھوں کے مسائل سے بچاتے ہیں۔ مثال کے طور ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ انگور کے استعمال سے لوگوں کی آنکھوں میں بہتری آئی اور انہیں آنکھوں کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔اس کے ساتھ ساتھ انگور میں لیوٹین جیسے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو آنکھ کی صحت کو برقرار رکھتے ہیں اور نظر کو بہتر بنانے کے علاوہ عمر بڑھنے کی وجہ سے لاحق ہونے والے آنکھوں کے مسائل سے بھی بچاتے ہیں۔ * *ذیابیطس کے مرض میں مفید* اس پھل کو ذیابیطس جیسے دائمی مرض کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ کچھ طبی تحقیقات کے مطابق سرخ انگور میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لیے فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں۔ * *ورم کش خصوصیات کا حامل* انگور میں ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جو جسم میں موجود ورم پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ورم میں کمی آنے سے دل، خون کی شریانوں، اور دیگر اہم اجزاء کو فائدہ پہنچتا ہے۔ * *بیکٹیریا اور فنگس سے حفاظت* انگور میں پائے جانے والے کمپاؤنڈز اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں جو بیکٹیریا اور فنگس سے لاحق ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ انگور میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو مدافعتی نظام کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ * *انیمیا کا بہترین علاج* انگور کو انیمیا یعنی خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک بہترین پھل سمجھا جاتا ہے، کیوں کہ اس میں آئرن کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔اگر آپ خون کی کمی کا شکار ہیں تو انگور کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا شروع کر دیں یا پھر اس کے رس کو استعمال کریں۔ اس کے علاوہ خون کی کمی کو مؤثر طریقے سے دور کرنے کے لیے ایک گلاس انگور کے جوس میں دو چمچ شہد شامل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ * *ہاضمہ کے نظام میں بہتری* انگور میں پایا جانے والا فائبر ہاضمہ کے نظام میں بہتری لانے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے ریشے آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں، جب کہ اس میں موجود پانی بھی ہاضمہ کے نظام میں بہتری لاتا ہے۔انگور کے مزید فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے کسی ماہرِ غذائیت سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، کسی بھی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو

 *انگور کے 11 طبی فوائد*




انگور کو اگر انسانیت کے لیے  قدرت کا انعام کہا جائے تو غلط نہ ہو گا، کیوں کہ یہ پھل غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے اور مختلف طبی خصوصیات بھی رکھتا ہے۔انگور کو اس کے خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے ہر عمر کے افراد کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔ اس پھل کا تعلق بیریز کے خاندان سے ہے اور یہ سرخ، سبز، جامنی، اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے۔انگور میں بہت سے نیوٹرنٹس پائے جاتے ہیں، تقریباً ایک کپ انگور سے ایک سو چار کیلوریز، ستائیس گرام کاربو ہائڈریٹس، ایک گرام پروٹین، تقریباً آدھا گرام فیٹ، ڈیڑھ گرام فائبر، کاپر، وٹامن کے، تھایامین، وٹامن بی2، وٹامن بی6، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سئ، اور وٹامن ای حاصل کیا جا سکتا ہے۔یہ پھل صرف گرمی کے موسم میں دستیاب ہوتا ہے اس لیے اس سے کشمش تیار کی جاتی ہے جسے سارا سال استعمال کیا جاتا ہے۔ انگور کی طرح کشمش بھی غذائی اجزاء سے مال مال ہوتی ہے۔


 *انگور کے فوائد*

انگور کے باقاعدہ استعمال سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔


* *اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ* 

انگور بھی سیب کی طرح اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس پھل میں کیروٹین اور پولی فینولز جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ کچھ طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ کینسر کا خطرہ بھی کم کرتے ہیں۔انگور کو ہر روز استعمال کرنے سے جسم میں گردش کرنے والے مضر صحت اثرات اکھٹے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے خون کی شریانوں کی صحت میں بہتری آتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے۔


* *کولیسٹرول لیول میں کمی*

اس پھل میں پائے جانے کمپاؤنڈز ہائی کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور جسم میں کولیسٹرول جذب ہونے کی شرح کو بڑھاتے ہیں۔ایک طبی تحقیق کے مطابق جن لوگوں کو کولیسٹرول کے ہائی لیول کا سامنا تھا، ان کو آٹھ ہفتے تک ہر روز تین کپ سرخ انگور استعمال کروائے گئے، اس استعمال سے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی واقع ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ انگور میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس بھی کولیسٹرول کی سطح نارمل رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔


*  *کینسر کے خطرات میں کمی*

انگور میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کے خطرات میں کمی باعث بنتے ہیں۔ اس پھل میں پایا جانے والا ریسویرا ٹرول نامی اینٹی آکسیڈنٹ سوزش کو کم کرتا ہے اور جسم میں کینسر سیلز کی افزائش کو روکتا ہے۔اس کے علاوہ انگور میں اور بھی اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو کینسر سے لڑنے کی خصوصیات رکھتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق ایسے لوگ جنہوں نے دو ہفتوں تک ہر روز ایک سو پچاس گرام سے لے کر چار سو گرام تک انگور استعمال کیا، ان میں بڑی آنت کے کینسر کے خطرات میں واضح کمی ہوئی۔


* *جلد کے مسائل میں کمی*

انگور میں موجود غذائی اجزاء عمر بڑھنے کی وجہ سے جِلد کے لاحق ہونے والے مسائل کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ طبی تحقیقات کے مطابق انگور میں پایا جانے والا ریسویرا ٹرول جِلد پر بننے والے کیل مہاسوں کی وجہ بننے والے بیکٹیریا کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔


*  *ہڈیوں کی صحت میں بہتری* 

انگور کو ہڈیوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے میگنیشیم، کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن کے، اور فاسفورس ہڈیوں کی مضبوط بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ پھل ہڈیوں کو بھربھرا اور کمزور نہیں ہونے دیتا۔


* *آنکھوں کے لیے مفید* 

اس پھل میں پائے جانے والے پلانٹ کمپاؤنڈز آنکھوں کے مسائل سے بچاتے ہیں۔ مثال کے طور ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ انگور کے استعمال سے لوگوں کی آنکھوں میں بہتری آئی اور انہیں آنکھوں کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔اس کے ساتھ ساتھ انگور میں لیوٹین جیسے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو آنکھ کی صحت کو برقرار رکھتے ہیں اور نظر کو بہتر بنانے کے علاوہ عمر بڑھنے کی وجہ سے لاحق ہونے والے آنکھوں کے مسائل سے بھی بچاتے ہیں۔


* *ذیابیطس کے مرض میں مفید* 

اس پھل کو ذیابیطس جیسے دائمی مرض کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ کچھ طبی تحقیقات کے مطابق سرخ انگور میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لیے فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں۔


* *ورم کش خصوصیات کا حامل* 

انگور میں ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جو جسم میں موجود ورم پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ورم میں کمی آنے سے دل، خون کی شریانوں، اور دیگر اہم اجزاء کو فائدہ پہنچتا ہے۔


* *بیکٹیریا اور فنگس سے حفاظت* 

انگور میں پائے جانے والے کمپاؤنڈز اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں جو بیکٹیریا اور فنگس سے لاحق ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ انگور میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو مدافعتی نظام کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔


* *انیمیا کا بہترین علاج* 

انگور کو انیمیا یعنی خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک بہترین پھل سمجھا جاتا ہے، کیوں کہ اس میں آئرن کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔اگر آپ خون کی کمی کا شکار ہیں تو انگور کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا شروع کر دیں یا پھر اس کے رس کو استعمال کریں۔ اس کے علاوہ خون کی کمی کو مؤثر طریقے سے دور کرنے کے لیے ایک گلاس انگور کے جوس میں دو چمچ شہد شامل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔


* *ہاضمہ کے نظام میں بہتری* 

انگور میں پایا جانے والا فائبر ہاضمہ کے نظام میں بہتری لانے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے ریشے آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں، جب کہ اس میں موجود پانی بھی ہاضمہ کے نظام میں بہتری لاتا ہے۔انگور کے مزید فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے کسی ماہرِ غذائیت سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، کسی بھی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے.

Monday, February 26, 2024

فورٹ عباس آئیں

 مری چھوڑیں، فورٹ عباس آئیں 

فورٹ عباس ضلع بہاولنگر کی سب سے خوبصورت تحصیل ہے

یہاں کمروں کا کرایہ 4 ہزار سے 40 ہزار نہیں لیا جاتا۔ یہاں گاڑی کو دھکہ لگانے کے پیسے ہرگز نہیں لیے جاتے۔

یہاں اگر کوئی راستہ پوچھے تو اسے غلط راستہ نہیں بتایا جاتا ۔

یہاں پر 4 موسم پاۓ جاتے ہیں ۔ 

یہاں ایک بندہ آرام سے ایک سو روپے میں ناشتہ کرلیتا ہے 

فورٹ عباس میں انڈہ پانچ سو روپے کا نہیں ملتا یا صرف بیس روپے میں ابلا ہوا انڈا مل جاتا ہے ، یہاں اگر آپکے ساتھ خواتین ہیں تو آپ سے لڑائی نہی کیجاتی بلکہ ہر بندہ آپکو عزت دے گا 

فورٹ عباس میں پانی کی بوتل 500 روپے کی نہیں ملتی ادھر صرف پچاس روپے میں مل جاتی ہے 

یہاں انسانیت ہے، مری کی طرح مردہ ضمیروں کی بستی نہیں۔ اگر یہاں خدانخواستہ کوئی حادثہ ہوجائے تو پورے ضلع کی فضاء سوگوار ہوجاتی ہے۔

اگر آپ کو برف کی جگہ گرمی انجوائے کرنے کا شوق ہو تو فورٹ عباس سے زیادہ گرمی اور کہیں نہیں پڑتی، یہاں آپ گرمی بھی دیکھیں، وائٹل فیکٹری بھی ، ایشیا کی سب سے بڑی کپاس کی منڈی بھی چولستان میں جیپ ریلی بھی اور ریت کے پہاڑ بھی اور میدان بھی اور سر سبز کھیت اور پاک انڈیا بارڈر ایک ساتھ دیکھیں۔

فورٹ عباس کے پاس میر گڑھ قلعہ 🏰 پھلڑہ قلعہ 🏰 قلعہ جام گڑھ بھی دیکھنے کو ملیں گے 

یہاں آکر خرچہ پانی ختم ہو گیا تو بھی کوئی پریشانی نہیں یہاں کے لوگ نہایت پر امن مخلص اور مہمان نواز ہیں

🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰

کبھی آو تو سہی فورٹ عباس دیکھو تو زرا کیسا ہے میرا چولستان

تمہیں کس نے کہا مری جاو،مری میں تو بندر رہتے ہیں۔بلند پہاڑ ہیں۔آنکھیں ہیں کہ پہاڑ کی دوسری جانب دیکھ ہی نہیں پاتیں۔جس کی وجہ سے انسان تنگ نظر ہو جاتا ہے۔

کبھی آو نہ میرے چولستان تیری آنکھوں کی پیاس بجھاوں تیری نظر کو وسعت دوں۔

کبھی آو نا دیکھو تو ذرا میرے چولستان میں ہوٹل نہیں ہیں کیونکہ یہاں مہمانوں کو پیسے لے کر کھلایا نہیں جاتا۔

آ تو سہی دیکھ تو ذرا میرے چولستان جیسی جگہ دنیا میں کہاں۔جہاں جنگل بھی ہو اور نہر بھی،ویرانہ بھی ہو اور ایشیاء کا بڑا پارک بھی،

آبادی بھی ہو اور جنگلی حیات بھی۔

ایک شب میرے صحرا میں گزار کر تو دیکھ،ایک رات یہاں خیمہ لگا کر تو دیکھ،اس کی ٹھنڈی ریت و خاموشی تجھے جوانی کی بہاریں پھر سے لٹا نہ دے تو کہنا۔

جس موسم میں تم دمے کے مریضوں کی طرح سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے کبھی آو اس موسم میں، رات کے پچھلے پہر دکھن کی ہوا تمہیں ماں کی طرح سلا نہ دے تو کہنا۔

کبھی آو تو سہی تمہیں شام کے وقت جانوروں کے گلے میں بندھی ٹلیوں کی سروں اور بانسریوں کی آوازوں سے دنیا کے ہر غم سے بے غم نہ کر دوں تو کہنا۔

آ تجھے صحرا کی چاندنی کا پرکیف منظر اور صحرا کی وسعت دکھا کر،تیری تنگ نظری کو وسعت میں بدلوں۔


انتخا

Tuesday, February 6, 2024

ڈاکٹر اسراراحمد کاتعاف

 میرے مطابق 

ڈاکٹر اسرار احمد: اردو کے سب سے بڑے مفسر قران

﴿ مختصر تعارف ﴾ 


ڈاکٹر اسرار احمد (رحہ) صاحب کی شخصیت سے کون ناآشنا ہو گا؟

وہ اپنی ذات میں ایک قرآن اکیڈمی تھے۔

ڈاکٹر اسرار احمد صاحب  14 اپریل 2010 ء کو خالق حقیقی سے جا ملے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون


کئی احباب کی طرح میرے ایسا دنیاوی اور غافل بھی ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی فکر سے متاثر ہوا۔ جس کا پہلا فائدہ مجھے یہ ہوا کہ میں قرآن مجید کو ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے کی طرف راغب ہوا۔ ڈاکٹر صاحب کے درس قرآن کے لیکچرز سننا شروع کیے تو قرآن سے ایک عجب سا لگاؤ ہو گیا اور اسے پڑھنے، سیکھنے اور سمجھے کی طرف متوجہ ہو گیا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔


ڈاکٹر اسرار احمد صاحب نے ساری زندگی قرآنی تعلیمات کی ترویج و توسیع میں واقف کر دی۔ ان گنت اذہان و قلوب کو اپنی علمی و فکری سوچ سے منور کیا۔ ان کی زندگی کے ابتدائی پندرہ برس نکال دیں تو باقی عمر قریباً ساٹھ سال قرآن کا درس دینے میں بسر کر دی۔


آپ کے بہت سے ایسے وصف تھے جو انہیں ہم عصروں سے جدا کرتے تھے۔ ان میں سے ایک جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام کی اساس قرآن مجید کے پیغام کو عام الناس تک پہنچنا تھا۔ ڈاکٹر صاحب نے جسم و جاں کی تمام تر توانائیوں اور فکر و دانش کی ساری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے درس قرآن کو جاری رکھا۔


ڈاکٹر صاحب کا امتیاز یہ تھا کہ آپ دینی علوم کے ساتھ ساتھ دنیوی علوم تاریخ، فلسفہ، سائنس اور معاشرت پر بھی دسترس رکھتے تھے۔ آپ نے بہت سے مغربی دانشوروں جیسے کانٹ، فرائیڈ، مارکس وغیرہ کو بھی پڑھ رکھا تھا۔ شاعری سے بھی رغبت تھی اور مختلف شعراء کے اشعار کو تقریر کی زینت بناتے تھے۔ اقبال کی شاعری سے متاثر تھے۔


سورہ الحدید سے قلبی لگاؤ تھا۔ اس سورت کی ترتیب اور تدوین کے بعد اسے کتابی شکل بعنوان ”ام المسبحات“ کے نام سے شائع بھی کیا گیا۔ آپ نے انگریزی زبان میں بھی کئی لیکچرز ریکارڈ کروائے۔ آپ کو پی ٹی وی کے پروگرام ”الہدی“ سے خاصی شہرت حاصل ہوئی۔ دینی و ملی خدمات کے پیش نظر حکومت پاکستان کی طرف سے 1981 ء میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔


ڈاکٹر اسرار صاحب نے زندگی کے ابتدائی ایام میں جو تحریک آزادی کے دن تھے۔ اس دوران آپ مسلم لیگ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا حصہ بنے۔ پاکستان بننے کے بعد پہلے کراچی بعد ازاں لاہور سکونت اختیار کی۔ جہاں سے 1954 ء میں کنگ ایڈورڈ کالج لاہور سے ایم۔ بی۔ بی۔ ایس کا امتحان پاس کیا۔


اس عہد کے بہت سے انقلابی نوجوانوں کی طرح اسرار احمد کو بھی سید مودودی رحہ کی فکر نے متاثر کیا۔ وہ اسلامی جمعیت طلبہ سے ہوتے ہوئے جماعت اسلامی تک جا پہنچے۔ بعد میں نظریاتی اختلاف کی وجہ سے جماعت اسلامی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ اور خلافت کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے غیر سیاسی جماعت تنظیم اسلامی کی بنیاد رکھی۔


تنظیم اسلامی کے پلیٹ فارم سے پاکستان میں خلافت کے قیام کے لیے کوشاں رہے۔ سود کے خاتمہ کے لیے کئی کانفرنسز منعقد کروائیں۔


آپ عالمی سیاسی حالات پر بڑی گہری نظر رکھتے تھے۔ سرمایہ دارانہ نظام اور مغربی جمہوریت کے ناقد تھے۔ آپ نے متنوع موضوعات پر کتب بھی تحریر کیں۔ آپ نے سو سے زائد کتب تحریر کیں۔ جن میں قرآن کریم کی تفسیر، سیرت نبوی صلی علیہ و سلم پر کئی کتابیں تحریر کیں۔


آپ کی دیگر مشہور تصانیف میں ملفوظات ڈاکٹر اسرار احمد، اصلاح معاشرہ کا قرآنی تصور، نبی اکرم سے ہماری تعلق کی بنیادیں، مسلمان امتوں کا ماضی، حال اور مستقبل پاکستانی کی سیاست کا پہلا عوامی و ہنگامی دور وغیرہ قابل ذکر ہیں۔


مشہور عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب سے اسرار احمد صاحب کے قریبی تعلقات تھے۔ جن کی دعوت پر اسرار صاحب نے انڈیا میں بھی درس قرآن دیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب، ڈاکٹر اسرار احمد کو اردو زبان کے سب سے بڑے مفسر قرآن گردانتے تھے۔


اسرار احمد صاحب کی وجہ شہرت بھی مفسر قرآن ہونا ٹھہرا۔ ڈاکٹر صاحب کے سیکڑوں آڈیو، ویڈیو لیکچرز یوٹیوب پر موجود ہیں۔ جن سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اسرار احمد صاحب کو اب بھی سن کر یوں محسوس ہوتا ہے، وہ ہمارے درمیان موجود ہیں اور ہمیں درس قرآن دے رہے ہیں۔


رب جو غفور و رحیم ہے۔ اسرار احمد صاحب کی مغفرت فرما کر، آپ کے درجات بلند فرمائے۔ آمین


Punjabs1.blogspot.com

Sunday, February 4, 2024

History of imran khan

 Imran Khan

Former Prime Minister of Pakistan

Main results

Imran Khan is a Pakistani politician and former cricketer who served as the 22nd prime minister of Pakistan from August 2018 until April 2022. He is the founder and former chairman of the political party Pakistan Tehreek-e-Insaf from 1996 to 2023.
Wikipedia
@ImranKhanPTI
X
My Pakistanis, the unfolding of the Tosha-khana, Cypher, and Iddat cases only highlights their frivolous, baseless, and politically motivated nature. When the cypher case emerged, I warned that unless we dealt with it decisively, no Prime Minister in the future would be able to…
2 days ago
About
Born: October 5, 1952 (age 71 years), Lahore
Spouse: Bushra Bibi (m. 2018), Reham Khan (m. 2014–2015), Jemima Goldsmith (m. 1995–2004)
Previous offices: Prime Minister of Pakistan (2018–2022), More
Date joined: June 3, 1971 (Pakistan national cricket team)
Number of centuries: 7